غیر ضروری بالوں کا علاج

لندن(نیوزڈیسک)تمام خواتین کواپنے چہرے پر غیر ضروری بال بہت ہی برے لگتے ہیں، اس کے علاوہ جسم کے دیگر حصوں پر بال بھی خواتین کے لئے وبال ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو ان غیر ضروری بالوں سے نجات کا طریقہ بتائیں گے۔یہ طریقہ علاج قدیم روسی روایات میں بھی بہت مشہور ہے۔

اخروٹ کے چھلکوں کو سوکھا کر اچھی طرح جلا لیں اور اس راکھ کو پانی میں ملاکر ایک پیسٹ کی صورت بنالیں۔اب اس محلول کو12گھنٹے تک پڑا رہنے دیں اور پھر روئی کے ذریعے اسے اس جگہ لگائیں جہاں کے بال ختم کرنا مقصود ہوں۔اس پیسٹ کو کم از کم آدھ گھنٹہ تک لگا رہنے دیں اور اسے دبا کر رکھا جائے تو بہترین نتائج مل سکتے ہیں۔ یہ عمل تین بار دہرائیں تو کچھ دن میں آپ دیکھیں گے کہ مذکورہ جگہ پر بال صاف ہورہے ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ اب آپ کو اس جگہ پر دوبارہ بال آنے کا مسئلہ بھی ختم ہوجائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *