اس دلہن نے 3 ماہ میں کر دیا 15 کلو وزن کم مگر کیسےاتنا زیادہ آسان کہ آپ یقین نہیں کریں گے

وزن کا بڑھنا نا صرف صحت کا دشمن ہے بلکہ اس سے عمر بھی زیادہ دکھائی دیتی ہے اور انسان کو مختلف بیماریاں بھی وزن بڑھنے سے لاحق ہوتی ہے جن میں سب سے زیادہ شوگر اور دل کی بیماریاں ہیں ۔  وزن کو کم کرنے کے لئے لوگ مختلف طرح کی جدو جہد کرتے ہیں کوئی خوارک پر توجہ دیتا ہے تو کوئی سخت جسمانی مشقت پر فوکس کرتا ہے ۔ لیکن انڈیا کی ایک لڑکی نے ایک ایسا نسخہ بتایا ہے جس سے وزن بہت تیزی سے کم ہوتا ہے

یہ انوکھا دعوٰی ایک بھارتی لڑکی نے کیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد اس نے اپنے وزن کو ناریل کے پانی سے بہت مختصر وقت میں کم کر لیا ہے۔
رپورٹ کے  مطابق 25 سالہ نرکشا پانڈے نے تین ماہ میں 15  کلو تک وزن کم کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ناریل کا پانی بے حد مفید ثابت ہوا ہے ۔ نرکشا کا کہنا ہے کہ اگرچہ سونے سے قبل ناریل کے پانی کا استعمال ان کے لئے بہت مفید ثابت ہو اہے لیکن انہوں نے دیگر اوقات کے کھانے میں بھی بڑی تبدیلیاں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صبح کے وقت ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ڈال کر پیتی تھیں۔ اس کے بعد ناشتے میں دلیہ اور سیب کھاتی تھیں جبکہ دوپہر کے وقت ایک روٹی اور اس کے ساتھ دال یا سبزی کھاتی تھیں۔ سہ پہر کے وقت وہ پھل اور بادام کی پانچ گریاںکھاتی تھیں جبکہ رات کے وقت سونے سے قبل 100 ملی لٹر ناریل کا پانی پیتی تھیں۔

نرکشا کہتی ہیں کہ وہ روزانہ تقریباً 3 کلومیٹر واک بھی کرتی تھیں جس کے علاوہ تقریباً آدھے گھنٹے کے لئے سائیکل چلاتی تھیں اور 15 منٹ کے لئے یوگا بھی کرتی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر کا پکا ہوا کھانا، بازاری کھانے سے مکمل پرہیز اور کھانے کے فوری بعد سونے سے پرہیز کرنا بھی ان کے لئے بہت مددگار ثابت ہوا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

//graizoah.com/afu.php?zoneid=3437593