گھروں کی چھتیں ٹھیک کروالو اور گرم بستروں میں گھس جاؤ فروری میں شدید بارشیں اور برف باری محکمہ موسمیات کی پورے ملک کو وارننگ

این این ایس نیوز! محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کا آغاز ہوتے ہی ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔سرد ہوائیں جمعے کے روزبلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوکرسردی کی شدت میں اضافے کا باعث بنیں گی۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم سرد خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آج پارا چنار میں سب سے کم درجہ حرارت منفی نو، سکردو منفی آٹھ، استور منفی چھ، گوپس منفی پانچ، اسلام آباد، لاہور چھ ، کراچی پندرہ، پشاور، مظفر آباد سات، کوئٹہ آٹھ اور مری میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Comments are closed.