آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان بھر میں موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات نے پورے ملک کو وارننگ دے دی

این این ایس نیوز! ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔
آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی 15،استورمنفی12، اسکردو،گوپس ،اننت ناگ منفی 10،کالام منفی 09،پلوامہ ، بارہ مولہ منفی 08، سری نگر، گلگت منفی 07،شوپیاں، زیارت منفی 06، کوئٹہ، بگروٹ اورقلات میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.