دنیا کی سب سے انوکھی واردات دوکان کے مالک نے ڈاکوؤں کو زیادہ پیسے لینے کے لے دوبارہ آنے کو کہا، ڈاکو پھر آئے

این این ایس نیوز! 6 ڈاکوؤں کے اس گروہ کو بلجئیم کے بے وقوف ترین ڈاکو کا خطاب دیا گیا ہے۔ بلجئیم  کے شہر شارلیروا میں ڈکیتی کی ایک احمقانہ واردات ہوئی۔ 6 ڈاکو ای سگریٹ کی ایک دوکان میں داخل ہوئے اور دوکاندار سے کیشن رجسٹر خالی کر کے رقم حوالے کرنے کا حکم دیا۔ یہ سہ پہر 3 بجے کا وقت تھا۔ سیلز مین نے ان ڈاکوؤں سے کہا کہ ابھی تو اس نے بمشکل ہی کوئی چیز فروخت کی ہوگی، اگر وہ واقعی رقم چاہتے ہیں تو انہیں دوکان کے بند کرنے کے وقت واپس آنا چاہیے۔

سیلز مین نے ڈاکوؤں کو کہا کہ اگر اس کی ہدایات پر عمل کریں تو شام کو 2 ہزار سے 3 ہزار یورو لے جا سکتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ڈاکو اس احمقانہ چال میں آ گئے۔ ڈاکوؤں نے آپس میں مشورہ کیا اور دوکان سے چلے گئے۔ ڈاکوؤں کے جاتے ہی دوکان کے مالک نے پولیس کو فون کر دیا۔دوکان کے مالک نے پولیس کو سب کچھ بتا دیا اور یہ بھی بتایا کہ اس نے ڈاکوؤں کو شام کو واپس آنے کا کہا ہے۔لیکن پولیس نے سوچا کہ کوئی ڈاکو اتنی احمقانہ چال میں کیسے آ سکتا ہے مگر تمام ڈاکو مقررہ وقت سے ایک گھنٹے پہلے دوکان پر پہنچ گئے۔ اس وقت تک پولیس کا دور دور تک نام و نشان نہیں تھا۔ایسے میں دوکان کےمالک کے پاس انہیں واپس بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ دوکان کے مالک نے ڈاکوؤں سے کہا کہ آپ کو گھڑی خریدنے کی ضرورت ہے۔ ابھی ساڑھے چھ نہیں ساڑھے پانچ بجے کا وقت ہوا ہے۔ڈاکو یہ سن کر پھر چلے گئے۔شام کو ساڑھے چھ بجے تمام ڈاکو لوٹ کا مال لینے کے لیے واپس دوکان پر پہنچ گئے۔ اس وقت دوکان میں موجود سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے ایک کم سن بچے سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ان ڈاکوؤں کو کئی سال جیل میں گزارنے پڑ سکتے ہیں۔دوکان کےمالک نے کہا کہ یہ سب مزاحیہ فلموں جیسا لگتا ہے ۔ ان ڈاکوؤں کو بلجئیم کے بدترین ڈاکو کہا جا رہا ہے۔

Comments are closed.