بارشیں اور شدید برف باری آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا جانیں

این این ایس نیوز! ہفتہ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، خطۂ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں بارش ہوئی۔پنجاب کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اس دوران کالام، مالم جبہ، مری ، استور اور چترال میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کالام 22، بالاکوٹ 12، مالم جبہ 09، دیر(بالائی 08، زیریں 02)، کاکول، میر کھنی، چترال 08، پٹن 07، دروش 05، سیدو شریف 03، کشمیر: مظفر آباد( ائیر پورٹ11، سٹی 07)، گڑھی دوپٹہ 09، راولاکوٹ 08، کوٹلی02، پنجاب : مری 05، گلگت بلتستان : چلاس 03 اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ): کالام 10، مالم جبہ، استور 04، مری 02 اور چترال میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: استور منفی 10، اسکردو ،گوپس منفی09 ،زیارت منفی 08،لہہ منفی 06، کوئٹہ، قلات،مستونگ، پارا چنار، کالام ،بگروٹ منفی 05،مالم جبہ اور پشین میں منفی 04سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.