بستر کمبل اور چادریں سب نکال لو شدید سردی اور تیز بارش کی آمد محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی

این این ایس نیوز!مغربی ہواؤں کا ایک اچھا سلسلہ 21 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جس سے بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر (آزاد و جموں) گلگت بلتستان، اور بالائی پنجاب (خصوصاً خطہ پوٹھوہار) میں ہلکی سے متعدل/جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر اچھی برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیر، مالاکنڈ، مردان، دیر زیریں، دیر بالا، شانگلہ، کوہستان، سوات، چترال، غذر، ہنزہ، دیامر، استور، گلگت، سکردو، گانچے، اسلام آباد راولپنڈی، اور اٹک میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ⁦کشمیر کے تمام علاقوں میں اچھی بارش اور برفباری متوقع ہےملک بھر میں اگلی شدید سردی کی لہر 22 جنوری کے بعد ملک بھر میں داخل ہوگی۔ جس سے ملک بھر کے درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی متوقع ہے۔ ⁦

Comments are closed.