پاکستانیوں کے لیے الرٹ جاری کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا مضبوط سلسلہ شروع کہاں کہاں بارشیں ہوں گی محکمہ موسمیات نے سب بتادیا

این این ایس نیوز! کل سے مغربی ہواؤں کا نیا بارش برسانے والا طاقتور سسٹم افغانستان کے راستے #پاکستان میں داخل ہوگا- اس سسٹم سے 22 جنوری سے 24 جنوری کے دوران بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور پہاڑوں پر اچھی برفباری کا امکان

22جنوری سے 24 جنوری کے دوران تفصیلات کے مطابق۔
کشمیر اور گلگت بلتستان کی بیشتر وادیاں جن میں سکردو، بونجی، چلاس، استور، ہنزاء، بگروٹ، گلگت، کوٹلی، نیلم، مظفر آباد، سرینگر پلوامہ، لداخ اور جموں کشمیر میں کہیں ہلکی سے معتدل جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے- بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں جن میں دیر، سوات، کالام، دروش، پٹن، بالاکوٹ، بونیر، سوابی، مالم جبہ، ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، شانگلہ، مالاکنڈ، ہزارہ اور ناران میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباریکا امکان ہے-اس دوران چند مقامات پر مسلادھار بارش بھی متوقع ہے-بنو، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہے-☆- 22 جنوری کی رات سے 24جنوری کے دوران مری، ایوبیہ اور نتھیا گلی میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے- شمالی پنجاب بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، اٹک، خوشاب، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ناروال، سیالکوٹ، مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے- کوئٹہ، قلات، مستونگ، چاغی، چمن اور قلعہ سیف اللہ سمیت شمالی بلوچستان میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے-ان علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور موسم شدید سرد رہے گا- سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشترر اضلاع میں اس اسپیل کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا-ان علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی-موسم سرد رہے گا-

اس پوسٹ کو Like کریں اور ذیادہ سے زیادہ Share کریں اور ہماری حوصلہ آفزائی کریں-شکریہ

Comments are closed.