باپ ایسے بھی ہوتے ہیں لاہور میں پیش آنے والا واقعہ جانیں

لاہور(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ نے بائیس سالہ بیٹی کو برے کام کا نشا نہ بنانے والے سوتیلے باپ کو چار روزہ جسما نی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد فضل الٰہی نے کیس کی سماعت کی،متاثرہ لڑکی کے باپ کی مدعیت میں تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کیاگیا۔ مدعی وحید اشرف کا کہنا تھا میری سابقہ بیوی نے مجھ سے علیحدگی کے بعد ملزم زوہیب شاہ کے ساتھ شادی کی، زوہیب شاہ نے میری بیٹی کے ساتھ براکام کیا۔ مدعی کا کہنا تھا ملزم نے میری بیٹی کو جنات سے مروانے کی دھمکیاں بھی دیں۔مدعی نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم زوہیب شاہ کو چار روزہ جسما نی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم سنا دیا۔

Comments are closed.