عورت کو مسلسل آنکھ میں درد ڈاکٹروں نے جب آپریشن کیا تو اندر سے کیا نکلا

این این ایس نیوز! ایک میڈیکل کیس کو ڈاکٹروں نے  دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس قرار دیا ہے۔ تائیوان کے ڈاکٹروں کو ایک خاتون کی آنکھ سے 4 زندہ مکھیاں ملی ہیں۔یہ مکھیاں خاتون کے آنسوؤں پر پل رہی تھیں۔مس ہی نام کی خاتون قبرستان میں ایک رشتے دار کی قبر سے جڑی بوٹیاں صاف کر رہی تھیں۔ اسی دوران ہوا کے ایک تیز جھونکے سے  ریت اور گرد اُن کی آنکھوں میں چلی گئی۔

انہوں نے پانی سے اپنی آنکھیں دھو لیں۔ لیکن کچھ گھنٹوں بعد اُن کی بائیں آنکھ  میں شدید تکلیف ہونے لگی اور آنکھوں سے مسلسل  آنسو بہنے لگے ۔تقریباً 20 سال کی مس ہی کو تائیوان کی پنگٹونگ کاؤنٹی کے  فوین یونیورسٹی ہاسپیٹل  لے جایا  گیا۔ یہاں ماہر ین امراض چشم خاتون کی آنکھوں میں چار زندہ مکھیاں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *