وزن کم کریں آسان طریقے سے

لندن : ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے استعمال سے وزن میں کمی کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق لیموں کے مسلسل استعمال سے ایک مہینے میں 10 کلو وزن کم ہوسکتا ہے
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے استعمال سے وزن میں کمی کی جا سکتی ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تین لیموں کا رس 10کپ پانی اور ایک چمچہ شہد ملا کر مسلسل 2 ہفتے کے دوران 10 کلو سے زیادہ وزن کم کیا جاسکتا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نسخے کے استعمال سے جسم سےکولیسٹرول اور زہریلا مواد نکل جاتا ہے اور انسان تروتازہ ہوجاتا ہے
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے لیموں سے تیار کردہ مذکورہ مشروب ایک ہی ساتھ پی لیا جائے تو بہتر ہے اگر آپ کو مشکل ہوتو دن میں کھانے سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل ایک مرتبہ
ایسے افراد جنہیں معدے یا آنت کی تکالیف ہوں وہ اس کے استعمال ضرور استعمال سے قبل ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔ ماہرین کے مطابق لیموں بہترین دوا بھی ہے۔
جنوبی ایشیا کھانوں میں بھی لیموں کا استعمال عام ہے، لیموں کا استعمال کھانے پینے کی اشیاء میں کیا جاتا ہے۔ چٹنی،سلاد، مشروبات میں لیموں کا رس شامل کیا جاتا ہے اور کھانے کا مزا دوبالا ہوجاتا ہے۔ گوشت کے مختلف پکوانوں میں لیموں کا استعمال عام ہے۔

لیموں کا چھلکا بھی بہت کام کی چیز ہے، اس میں سے ایک تیل نکلتا ہے جو پانی کو خوشبودار کرتا ہے، لیموں کے چھلکے کا روغن پیٹ کی تکالیف کے لئے مفید ہے۔ یورپ اور امریکہ میں اس چھلکے کا رس انگریزی ادویات میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

لیموں کے بیج طبی نکتہ نظر سے اسہال پہ قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ لیموں کا رس انتہائی مفید اور کار آمد شے ہے۔ گرمیوں میں جب لو چل رہی ہو، اس کا استعمال حیات نو کا پیغام ہے۔ لیموں کا رس ملا ٹھنڈا مشروب گرمی کو دور کرتا ہے اور تازگی۔
شدید پیاس کی حالت میں لیموں کا ٹکڑا چوسنے سے پیاس بجھ لاتا ہے جاتی ہے، لیموں میں مختلف بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہیں۔ اس کا سونگھنا دل کو فرحت دیتا ہے، مسوڑوں کی بیماریاں اور نزلہ اور زکام میں بہت فائدہ مند ہے، لیموں کا اچار بڑھی ہوئی تلی کو کم کرتا ہے اور اس میں خون کا پتلا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جس سے خون میں کولسٹرول کی سطح کو اعتدال میں رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

قے اور متلی کی صورت میں لیموں کے ٹکڑے پر کالی مرچ اور نمک لگا کر منہ کا ذائقہ تبدیل کیا جا سکتا ہے، بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے، لیموں کا رس کان کے زخم، کیلوں، پھوڑوں، مہاسوں، دردشقیقہ،زخموں، کیڑے مکوڑوں کے کاٹے اور بالوں کی غیر ضروری چکنائی دور کرنے، ناخنوں کو خوبصورت بنانے میں فائدہ مندہ۔
بالوں کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کے لئے لیموں کا رس استعمال کرنا مفید ہے۔ تیل میں لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بال تیزی سے بڑھتے ہیں، سر میں خشکی کی حالت میں لیموں کا رس ہم وزن نیم گرم پانی میں ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔

چہرے کی خشکی اور ہاتھ پاؤں کا کھردرا پن دور کرنے کے لئے لیموں کا رس، گلیسرین اور عرق گلاب ملا کر سونے سے پہلے چہرے، ہاتھ پاؤں پر لگائیں۔ دودھ میں لیموں کا رس ملا کر لگانے سے چہرے پر خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔ کہنیوں، گھٹنوں اور ٹخنوں پر پڑنے والی سیاہی لیموں کا رس یا چھلکا ملتے دور ہوجاتی ہے۔
لیموں سے موٹاپے کا شکار لوگ بھی اپنی فالتو چربی اور لٹکی ہوئی توند دور کر سکتے ہیں۔ نہار منہ لیموں کا رس قہوے میں ملا کر پینے سے فالتو چربی زائل ہوجاتی ہے۔ لیموں برتنوں کی صفائی اور کپڑوں کی دھلائی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ سماء

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.