شدید سردی اور برف باری آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات کی پورے ملک کو الرٹ جاری

این این ایس نیوز! پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ خطۂ پوٹھوہارمیں چند مقامات پرکہراورشدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اورشمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:سکردو منفی16 ، لہہ، استور منفی14 ، گوپس منفی12 ،قلات منفی 11،ہنزہ منفی09 ، بگروٹ منفی 08 ،گلگت، کوئٹہ،کالام ،پاراچنار منفی07 ،دالبندین منفی 05 ،ژوب اور راولاکوٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *