آئندہ دو دنوں میں موسم کیسا رہے گا محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

این این ایس نیوز! محکمہ موسمیات کے مطابق پیراور منگل کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ

شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش : کشمیر:مظفرآباد (سٹی ، ائرپورٹ 08) ، گڑھی دوپٹہ 06، راولاکوٹ 04 اور خیبرپختونخوا: بالاکوٹ میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 14،زیارت،قلات منفی 11، کوئٹہ منفی09 ، کالام منفی 08 ،دالبندین ،پاراچنار، ہنزہ منفی 07، مالم جبہ منفی 06،نوکنڈی ،پنجگوراورژوب میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ اگلے تین دن ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی موسم کی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 3 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: بلوچستان میں موسم مزید سرد ہوگا اور ہوائیں چلیں گی، جس کے بعد درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔کل اور پرسوں متوقع زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) اور زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)کوئٹہ: منفی 1 سے 1 اور منفی 10 سے منفی 8 (35 سے 45)، منفی 2 سے 0 اور منفی 11 سے منفی 9 (40 سے 50)تربت: 17 سے 19 اور 5 سے 7 (60 سے 75)، 16 سے 18 اور 5 سے 7 (60 سے 75) ۔۔اگلے 2 دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *