دیہاتی کا گدھا اور امام صاحب

این این ایس نیوز! ایک مشہور اور سچی کہانی ہے کہانی کا آغاز ایسے ہوتاہےایک دیہاتی کا گدھا مسجد میں آ گیا، مولانا صاحب نے دیکھا تو اس کو ایک ڈنڈا لگایا، دیہاتی نے پوچھا کہ مولانا صاحب اس  کوڈنڈے کیوں مار رہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ۔۔۔گیا، مولانا صاحب نے دیکھا تو اس کو ایک ڈنڈا لگایا، دیہاتی نے پوچھا کہ مولانا صاحب اس کوڈنڈے کیوں مار رہے ہو؟ انہوں نے کہا مسجد میں جو گھس آیا ہے۔ کہنے لگا جی کیا کروں یہ جانور ہے اسے پتہ نہیں تھا۔ کبھی مجھے بھی آپ نے مسجد میں دیکھا ہے۔ اذان کی مختلف تعبیر ابن سیرینؒ کی خدمت میں ایک آدمی آیا اور اس نے کہا۔

حضرت! میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں اذان دے رہا ہوں۔ حضرت نے فرمایا، تجھے عزت ملے گی۔ تھوڑی دیر کے بعد ایک اور آدمی آیا اور اس نے بھی کہا کہ حضرت! مجھے خواب آیا ہے کہ میں اذان دے رہا ہوں۔ حضرت نے فرمایا۔ تجھے ذلت ملے گی۔ اور ایسا ہی ہوا۔ لوگوں نے پوچھا حضرت! یہ کیا معاملہ ہے؟ فرمایا قرآن مجید میں دو جگہ اذان کا لفظ ہے۔ بے وقت اذان دینے والے کا خواب ابن سیرینؒ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا، حضرت! میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں مردوں کے منہ پر اور عورتوں کے پوشیدہ اعضا پر مہر لگا رہا ہوں۔ اس نے کہا کہ میں نے یہ عجیب سا خواب دیکھا ہے۔ اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیں۔ ابن سیرینؒ نے فرمایا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ لگتا ہے کہ تم موذن ہو۔ اس نے کہا، جی ہاں میں موذن ہوں۔ پھر حضرت نے فرمایا کہ اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ تم رمضان المبارک میں سحری کے وقت طلوع فجر سے پہلے اذان دے دیتے ہو اور تمہاری اذان کی وجہ سے لوگوں کا کھانا پینا اور جماع کا معاملہ بند ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *