عصر کی نماز کے بعد صرف 1سورۃ پڑھیں رات میں صحبت کرلیں انشاء اللہ گود بھر جائے گی

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے کہ جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہےبیٹے عطاء کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطاء کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے اسکو اولاد نہیں عطاء فرماتا ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا دین ہے اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے عطاء کرتا ہے اور جسے چاہتے روک لیتے ہیں ۔ بحثیت مسلمان ہمارا یقین ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے جتنا بھی دیا ہے جو بھی دیا ہے ہمارے فائدے کیلئے دیا ہے

۔ہوسکتا ہے کہ زیادہ ہو ہمارے پاس لیکن وہ ہمارے نقصا ن کا باعث ہے ۔ اللہ تعالیٰ جو بھی عطاء کرے اس پر صبر اور شکر کرنا ہمارا فرض ہے ۔ دعا تقدیر کے لکھے کو بدل دیتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے جو ہماری قسمت میں لکھا ہے وہ ہمیں ملکر ہی رہنا ہے لیکن ہم نیک اعمال کرنے والے توبہ واستغفار کرنے والے ہوں تو اللہ تعالیٰ ہمیں بڑھا چڑھا کر عطاء فرمائیں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

اللہ تعالیٰ کسی سے چھیننا چاہیں تو کوئی بھی اسے عطاء نہیں کرسکتا۔جو میرے مسلمان بھائی اولاد کیلئے کوشاں ہیں بہت زیادہ علاج معالجہ بھی کروا رہے ہیں علاج معالجہ کروانے کے بعد انہیں پتہ چل چکا ہے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے تو ان کے ایسا خاص قرآنی عمل ہے کہ جس کے کرنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کواولاد کی نعمت عطاء فرمائیں گے ۔ یہ نہایت ہی مجرب عمل ہے ۔اب عمل آپ نے یہ کرنا ہے کہ نماز عصر ادا کرنی ہے آپ نے وہیں بیٹھے بنا کسی سے بات کیے بنا جگہ سے اُٹھے ۔ اول آپ نے گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنی ہے آپ نے قرآن پاک پارہ نمبر 30کی سورۃ سورۃ الکوثر کو آپ نے 101مرتبہ آپ نے تلاوت کرنی ہے ۔

اس کے بعد آپ نے گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں رو رو کر اولاد کے حصول کیلئے دعا کرنی ہے ۔ یہ عمل میاں بیوی دونوں نے اس عمل کو کرنا ہے اور اگر دونوں ایک ساتھ ہوتے ہیں تو جیسے ہی ماہواری سے آپ کی زوجہ فارغ ہوں تو جب غسل کرکے پاکی حاصل کریں۔تو اسی دن سے اس عمل کو شروع کریں اور ایک مہینہ یعنی یہ جو بیچ کے دن ہوں ان دنوں میں لازمی اس عمل کو کریں

اگر پہلے مہینے میں خوشخبری حاصل نہیں ہوتی ۔ دوسرا مہینہ پھر سے کرلیں اگر ہوسکے تو روزانہ رات میں صحبت کرلیں اور دن میں نماز عصر میں کریں اور رات میں صحبت بھی کریں ایک مہینے کے اندر اندر اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبری ملی گے ۔ اور اللہ تعالیٰ اپنے خزانوں سے اولاد کی نعمت کو عطاء فرمائیں گے ۔شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *