مکیش امبانی اب ایشیاءکے امیر ترین آدمی نہ رہے، ان کی جگہ کس انسان نے لے لی؟جانیں

بیجنگ(این این ایس نیوز) بھارت کے مکیش امبانی ایشیاءکے امیر ترین آدمی تھے تاہم اب چینی کاروباری شخص ژونگ شن شن نے ان سے یہ اعزاز چھین لیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ژونگ شن شن چینی فارما کمپنی وین تائی کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چین کی سب سے بڑی مشروب ساز کمپنی ننگ فو سپرنگ کے بانی بھی ہیں۔ اس کمپنی کا پانی چین میں سب سے زیادہ فروخت ہوتا ہے۔ بلومبرگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ژونگ شن شن کی دولت میں لگ بھگ 7ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور وہ 70.9ارب ڈالر سے 77.8ارب ڈالر ہو گئی ہے، جس سے وہ دنیا کے 11ویں اور ایشیاءکے پہلے امیرترین آدمی بن گئے ہیں۔ 

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے مکیش امبانی ایشیاءکے امیر ترین آدمی تھے تاہم اب چینی کاروباری شخص ژونگ شن شن نے ان سے یہ اعزاز چھین لیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ژونگ شن شن چینی فارما کمپنی وین تائی کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ وہ چین کی سب سے بڑی مشروب ساز کمپنی ننگ فو سپرنگ کے بانی بھی ہیں۔ اس کمپنی کا پانی چین میں سب سے زیادہ فروخت ہوتا ہے۔ بلومبرگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ژونگ شن شن کی دولت میں لگ بھگ 7ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور وہ 70.9ارب ڈالر سے 77.8ارب ڈالر ہو گئی ہے، جس سے وہ دنیا کے 11ویں اور ایشیاءکے پہلے امیرترین آدمی بن گئے ہیں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *