دنیا کی سب سے دردناک منگنی، شادی کے لیے ہاں کہتے ہی دلہن پہاڑی سے نیچے گر گئی

ویانا(این این ایس نیوز) یورپی ملک آسٹریا میں ایک پہاڑ کے اوپر منگنی کرنے والا جوڑا پھسل کر سینکڑوں فٹ نیچے جا گرا۔ دی مرر کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے شہر کیرنتھیا کے قریب واقع فیلکرٹ نامی پہاڑ پر پیش آیا۔ اس 27سالہ لڑکے اور اس کی 32سالہ گرل فرینڈ نے اس برفانی پہاڑ کے اوپر منگنی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہاڑ پر جب لڑکے نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی اور لڑکی نے ہاں کہا تواس کے فوری بعد ہی لڑکی کا پاﺅں پھسل گیا اور وہ نیچے گر گئی۔

لڑکی کو پکڑنے کی کوشش میں لڑکا بھی نیچے لڑھک گیا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی 650فٹ نیچے تک جا گری تاہم لڑکا 50فٹ نیچے گرنے کے بعد ایک چٹان کے بڑھے ہوئے حصے کا سہارا لے کر رکنے میں کامیاب ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس خوفناک حادثے میں لڑکا لڑکی دونوں کی جانیں محفوظ رہیں، تاہم انہیں شدید چوٹیں آ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دونوں کو ریسکیو کیا اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

Comments are closed.