مہمانوں کو کیسا کیک کھلا دیا سب حیران

برلن(این این ایس نیوز) جرمنی میں ایک جنازے پر مہمانوں کو غلطی سے چر س کا حامل کیک کھلا دیا گیا جس سے مہمانوں کی حالت ہی غیر ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر روسٹاک میں پیش آیا ہے جہاں مہمانوں کی کیک اور چائے سے تواضع کی گئی تاہم غلطی سے کیک ایسا کھلا دیا گیا جس میں چر س ملائی گئی تھی۔ یہ کیک کھاتے ہیں مر نے والے کی بیوہ سمیت 13سے زائد لوگوں کی حا لت غیر ہو گئی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا پڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ جنازے پر آئے لوگوں کو چرس والا کیک کھلانے کی ذمہ دار اس ہوٹل کے باورچی کی بیٹی ہے۔ اس باورچی کو مہمانوں کے لیے کیک بنانے کو کہا گیا تھا، تاہم اس نے اپنی 18سالہ بیٹی کو کیک بنانے کا کہہ دیا جس نے اس میں چر س کی آمیزش کر دی اور اس پر چر س کے پتوں سے سجاوٹ بھی کر ڈالی۔لڑکی نے یہ چر س والا کیک خود اپنے لیے تیار کیا تھا تاہم غلطی سے اس کی ماں اسے اٹھا لے گئی اور مہمانوں کو دے دیا۔ پولیس نے لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *