صد ام حسین کی بیٹیاں کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں

بغداد (این این ایس نیوز) صد ام حسین کی پچاس سالہ بیٹی رغد صدام 14 سال بعد منظر عام پر آ گئی ہیں، واضح رہے کہ وہ اپنے والی صدام حسین کی پھانسی کے بعد سے جلاو طنی کی زندگی گزار رہی ہیں، اردن نے انہیں 2006ء میں پناہ دی تھی لیکن اس کے بعد ان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں ہیں۔العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق صدر صدا م حسین کی بیٹی کا عراقی عوام کے نام آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں رغد صدام نے کہا کہ ’’میں یہ آرزو رکھتی ہوں

کہ عراق کے امن و استحکام کے حوالے سے ہمارا ویژن موجودہ صورت حال سے زیادہ وسیع ہو جائے، عراق میں تمام انسانی اور اخلاقی اقدار برباد ہو چکی ہیں اور مغربی افکار پھیل چکے ہیں، یہاں تک کہ بہت سی جماعتوں نے اپنے بیمار رجحانات کو یقینی بنانے کے لیے اُن پر مذہب کا استحصال کرتے ہوئے پردہ ڈال دیا۔‘‘ رغد صدام نے اپنے پیغام میں شدت پسند جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آنے والا وقت بہتر ہو گا اور ہم ایک آزاد، متحد اور ترقی یافتہ عراق کی تعمیر کے لیے کام کریں گے جو دنیا کے صف اول کے ممالک کے ساتھ کھڑا نظر آئے گا۔ 2003ء میں امریکہ نے عراق پر حملہ کر دیا تھا جس کے بعد عراقی صدر صدا م حسین روپوش ہو گئے تھے اور انہوں نے تین سال کا عرصہ روپوش ہو کر گزارا لیکن امریکہ نے انہیں ایک سرنگ سے برآمد کر لیا اور انہیں 30 دسمبر 2006ء کو پھا نسی دے دی ، یاد رہے کہ امریکہ نے ان پر الزام لگایا تھا کہ وہ کیم یائی ہتھیار بنا رہے ہیں جو بعد غلط ثابت ہوا۔ صدا م حسین کی پچاس سالہ بیٹی رغد صدام 12 سال بعد منظر عام پر آ گئی ہیں، واضح رہے کہ وہ اپنے والد صدام حسین کی پھ انسی کے بعد سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *