شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور

لاہور( نیوز ڈیسک) عُذیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس نے ملکی سیاست میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے تاہم اس رپورٹ کے منظر عام پر آتے ہی پیپلز پارٹی کی قیادت و رہنماؤں کی جانب سے ی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٌپیپلز پارٹی کا عُذیر بلوچ کے

ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں، عذیر بلوچ کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، اس سارے معاملے پر معروف امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے بھی انٹری مار دی ہے اور شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور سمیت مختلف رہنماؤں کی عزیر بلوچ کے ساتھ تصاویر شیئر کر دی ہیں۔ اپنے پیغام میں سنتھیا ڈی رچی کا کہنا ہے کہ ’’ زرداری فیملی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ دعوی کیا کہ وہ عزیر بلوچ کو نہیں جانتے ، نہیں؟ کچھ تصاویر جو سندھ کے عوام کی زمینی حقائق کو دیکھنے میں بہت مددگار ثابت ہونگی، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں چند سال لگے لیکن یہ پڑھنے کے لئے یقیناً کافی ہے کہ پیپلز پارٹی کس طرح افراتفری اور خونریزی سے کھی کو تباہ کررہی ہے‘‘۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

//graizoah.com/afu.php?zoneid=3437593