عالیہ بھٹ کی رنبیر کپور کے ساتھ نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ممبئی ( این این ایس نیوز) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی اداکاری کے علاوہ اپنی سنگنگ کیلئے بھی مشہور ہیں ۔ کئی بڑے پلیٹ فارمس پر عالیہ نے اپنے سر چھیڑ کر اپنے فینس کو دیوانہ بنایا ہے ۔ سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی سنگنگ کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ یہ ویڈیو اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ اس میں ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور بھی ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔ ویڈیو میں عالیہ ، سیف اور دیپیکا کی لو آج کل فلم کا یہ دوریاں گانا گنگناتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

رنبیر کپور ان کو گانے کی لیرکس یاد کرنے میں بھی مدد کررہے ہیں ۔ اس ویڈیو کو زوم ٹی وی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے : رنبیر کپور کے ساتھ لو آج کل کا یہ دوریاں گنگنا رہی ہیں عالیہ بھٹ ، اس ویڈیو کو آپ مس نہیں کرسکتے ۔ ویڈیو میں دونوں کہیں بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔ رنبیر نے عالیہ کی فلم ہائی وے کے نام کی پرنٹ والی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *