پاکستانی کے بیگ سے کیا نکلا

این این ایس نیوز! دبئی ائیرپورٹ پر مسافر بیگ سے پانچ ماہ کا بچہ برآمد ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پانچ م اہ کے ب چے کو کراچی سے دبئی جانے والی پرواز میں سوار مسافر کے بیگ سے برآمد کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر مسافر بیگ سے بچ ے کی برآمدگی کی ویڈیو ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ دہلی ایچ جی ایس دھلیوال نے شئیر کی۔

اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پان چ ماہ کے ب چے کو جان بوجھ کے پر  کر کے مسافر بیگ میں رکھا گیا ، جس کے بعد اسے باہر لے جانے کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ دبئی ائیرپورٹ پر مسافر کی قلعی کُھل گئی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مذکورہ مسافر بیگ میں بچے کے ساتھ دیگر کئی نرم اشیا بھی پیک کی گئی تھیں ۔ بچے کے سر کے پاس اسٹیل کے دو گلاس رکھے گئے تھے تاکہ اُس کا سر نہ ہِل سکے۔

البتہ مسافر بیگ اوپن پر بچہ خاموش اور بالکل ٹھیک تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی کو پکڑ لیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا کہ بچہ بالکل محفوظ اور اپنے والدین کے پاس ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے :

اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین غصہ ہوگے اور ننھے اور معصوم ب چے کو اس طرح  کر کے باہر کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو زبردست سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ لوگ انسانیت ہی بھول گئے ہیں۔ کوئی کیسے معصوم بچے کو ایک بند بیگ میں ڈال سکتا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ ب چے کو کچھ نہیں ہوا۔ ایک صارف نے کہا کہ مسافر بیگ کُھلتے ہی بچ ے کی آنکھیں چمک رہی تھیں، اس قدر خوبصورت اور ننھے بچے پر کوئی کیسے اتنا کچھ کر سکتا ہے۔

Comments are closed.