صبح مرغے کی اذان

این این ایس نیوز! مرغے کی فطرت ہے کہ وہ صبح ہوتے ہی بانگ دینا شروع کر دیتا ہے۔تاہم دنیا میں کچھ ایسے افراد بھی موجود ہیں جو مرغوں کی جانب سے جلدی صبح دی جانے والی بانگ سے بیزار ہوتے ہیں اور وہ مرغوں کی ایسی فطرتی عادت کو اپنی نیند میں خلل تصور کرتے ہیں۔ایسا ہی کچھ فرانس کے ایک جو ڑے کو بھی محسوس ہوا اور انہوں نے جلدی صبح اذان دینے والے مرغے کے سامنے عدا لت میں ک یس کردیا۔

تاہم عدالت نے چند سماعتوں اور وکلاء کے درمیان زبردست بحث کے بعد انسانوں کے بجائے مرغے کے حق میں فیصلہ دے کر فطرت میں مداخلت نہیں کی۔ فرانس کے ایک معمر جوڑ ے نے ایک مرغے اور اس کے مالکان پر محض اس لیے کی س کردیا تھا کہ مرغا جلدی صبح اذان دیتا تھا جس سے ان کی نیند خراب ہوتی تھی۔

شکایت کرنے والا جوڑا مغربی فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا، جہاں ان کے پڑوسیوں کا مرغا اذان دیتا تھا۔چھٹیاں گزارنے کے لیے جانے والے جوڑے نے جلدی صبح مرغے کی اذان سے تنگ آکر مرغے اور مالکان کے خلاف مقامی عدا لت میں کیس کردیا اور دعویٰ کیا کہ مرغے کی بانگ سے ان کی نیند میں خلل پڑا۔ مقامی عدالت میں کی س کی چند سماعتیں ہوئیں اور مرغے کے مالکان نے بھی کیس کا دفاع کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اذان دینا مرغے کی فطرت میں شامل ہے اور اسے جلدی صبح اذان دینے سے نہیں روکا جا سکتا۔

اس کیس کو فرانس کی میڈیا میں شاندار ماضی کی دیہی زندگی اور جدید زندگی کے طور پر رپورٹ کیا گیا، ساتھ ہی کیس کو عدالت لے جانے والے سیاح جوڑے اور مقامی افراد کو شہری اور دیہاتی لوگوں کے طور پر رپورٹ کرکے موازنہ کیا گیا۔عد الت نے دونوں طرفوں کے دلائل سننے کے بعد 5 ستمبر کو مرغے اور اس کے مالکان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مرغے کو جلدی صبح اذان دینے سے نہیں روکا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *