ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

این این ایس نیوز! ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج 200 روپے کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ہوئی ہے، یوں 10 گرام سونا 96 ہزار 493 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1866 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments are closed.