کئی گھنٹوں تک برف تلے دبے شخص کے پر کیا بیتی؟ دنگ کردینے والا ناقابل یقین واقعہ

این این ایس نیوز! غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے اویگو ٹاؤن میں شدید برفباری کے دوران سفر کرنے والے کیون کرسن نامی شخص 10 گھنٹے تک گاڑی سمیت برف میں پھنسے رہے، 10رپورٹ کے مطابق کیون کرسن اویگو قصبے میں برفانی طوفان کے دوران گاڑی چلا رہے تھے کہ گاڑی ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں پھنس گئی، برف کی موٹی تہہ جمنے سے گاڑی کا دروازہ بھی بند ہوگیا جس کے بعد ان کے پاس شدید برفباری کے دوران گاڑی کے اندر رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ گھنٹے گزرنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ان کی زندگی بچالی۔

خو ش قسمتی سے کیون مدد کے لیے 911 پر کال کرنے میں کامیاب رہے، نیویارک کی ایک ریاست کے فوجی دستے نے انہیں بچالیا لیکن کیون گاڑی سے باہر نکلنے میں 10 گھنٹوں کا وقت لگا۔ریاستی پولیس ترجمان جیسن کاویلی نے بتایا کہ ’اگر ہمیں جائے وقوعہ پر پہنچنے میں ایک گھنٹے مزید دیر ہوجاتی تو کیون کی موت ہوسکتی تھی۔‘کیون نے بتایا کہ وہ آدھی رات کو اپنی کار کو لے کر نکلے تھے شدید برفباری کے دوران حادثے کے بعد گاڑی کھائی میں گری ، برفباری کا سلسلہ جاری تھا جس کی وجہ سے گاڑی کے گرد برف کی تہہ جم گئی اور گاڑی کا دروازہ لاک ہوگیا، متعدد بار ریسکیو اداروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا بالآخر ریسکیو اداروں سے رابطہ بحال ہونے پر جان بچ گئی، انہوں نے مدد کرنے پر ریسکیو اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *