سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

کراچی(این این ایس نیوز)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالرزکی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1873ڈالر کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت250روپے اضافے سے 1لاکھ12 ہزار 750 اور دس گرام سونے کی قیمت214روپے اضافے سے 96ہزار665روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1290روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.