پیسے نہ ہونے کی وجہ سے شوہر کے علاج کے خاطر 68 سالہ خاتون ریس میں دوڑ پڑی پھر کیا ہوا جان کے آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

این این ایس نیوز! بیوی کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے شوہر کو خوش رکھے اور خوش رہے اب بات ایسی ہے کہ اپنے شوہر کی جان بچانے کیلئے دوڑ میں حصہ لینے68 سالہ خاتون ‘شو ہر کے علاج کے لئے 5 ہزار روپے درکار تھے‘ پیسوں کی کمی کے باعث بھاگنے کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی رہاست مہاراشٹرا کی 68 سالہ خاتون نے  اپنے  شوہر کی جان بچانے کے لئے دوڑ میں حصہ لیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خاتون لتہ کری کا کہنا ہے کہ میرے شوہر  خطرناک بیماری  میں مبتلا تھے، ایم آر آئی کے لئے5ہزار روپے کی ضرورت تھی۔

علاج کے لئے پیسے نہیں تھے۔ گاوٴں میں ایک شخص نے  بتایا کہ ایک دوڑ ہونے جار ی ہے جس کا انعام 5 ہزار روپے ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انعام کا سوچ کر میں نے ریس میں  حصہ لینے کا فیصلہ کیا ۔بھاگتے ہوئے میری جوتی بھی ٹوٹ گئی، میں نے بغیر جوتی کے ہی دوڑ میں حصہ لیا۔

تاہم میں نے  یہ ریس جیت لی۔

Comments are closed.