پورے پاکستان کے لیے اہم خبر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو سکیورٹی فیچرڈ سے آراستہ نمبر پلیٹس فراہم کرنے کا فیصلہ‎

این این ایس نیوز! اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ایک اور قدم آگے، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو جدید سکیورٹی فیچرڈ سے آراستہ نمبر پلیٹسں فراہم کی جائیں گی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے درمیان معاہدے پر

دستخط ہو گئے۔فورٹی ٹو نیوز کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں منعقدہ تقریب میں نمبر پلیٹس کی سپلائی کے معاہدے پر دستخط کیے گئے،ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ایڈیشنل ڈی جی راؤ شکیل الرحمان اور این آر ٹی سی کے جی ایم مارکیٹنگ سید عامر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ تقرقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی سکیورٹی فیچرڈ اور اسٹینڈرڈائز نمبر پلیٹس کی فراہمی کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا ہے۔ جی ٹو جی بنیاد پر ہونیوالا یہ معاہدہ نمبرپلیٹس کی سپلائی اور اجراء کے مسئلے کا طویل المدتی حل ثابت ہوگا، قیمتی زرمبادلہ کی بچت کیساتھ یہ معاہدہ عوام کیلئے معیاری سہولت کا باعث بنے گا۔

 

Comments are closed.