پاکستان کی معروف سیاستدان شرمیلا فاروقی نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کر دی۔تصویردیکھ کر سب حیران 

لاہور (این این ایس نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی تصویر شیئر کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے انسٹا گرام پر کئی سٹوریز شیئر کی جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کی بھی تصاویر جاری کیں ۔مذکورہ تصویر میں شرمیلا فاروقی کے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا کیونکہ وہ کھڑکی سے باہر کا نظارہ کرنے میں مصروف ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمرے میں جگہ جگہ ’حسین‘ کے کھلونے اور کتابیں وغیرہ رکھی ہوئی ہیں۔انہوں نے بیٹے کی تصویر پر ’ماشاءاللّہ‘ بھی لکھا۔اس سے قبل شرمیلا فاروقی نے اپنے شوہر ہشّام ریاض شیخ کے ساتھ 10 سالہ چیلنج پورا کیا تھا جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

Comments are closed.