معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان کی تیسری منگنی ، ہونیوالا دولہا کون ہے؟

اسلام آباد (این این ایس نیوز) معروف پاکستانی ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے مبینہ طورپر ایک نجی تقریب میں منگنی کرلی ، یہ تقریب جمعرات کو اسلام آباد میں ہوئی ، ذرائع کے مطابق 41سالہ ٹی وی اداکارہ کے منگیتر اور ہونیوالے دولہا ایئرفورس کا پائلٹ ہے اور دونوں آئندہ ہفتوں میں شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، نادیہ خان شادی کے سلسلے میں اپنی ڈیزائنر دوست سے بھی مل چکی ہیں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اگرچہ خاتون کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی کیونکہ انہوں نے تاحال منگنی کی تقریب کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئرنہیں کیا۔

Comments are closed.