نوشہرہ کی لڑکی لڑکا بن گئی

نوشہرہ (این این ایس نیوز)نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی 19سالہ لڑکی حرا عثمان جنس تبدیلی کے بعد حسن شاہ نامی لڑکا بن گئی۔پہلے وہ گرلز کالج کی ہونہار طالبہ تھی اب اسے لڑکوں کے کالج میں داخلہ دیا جائے گا۔

جیو نیوز کے مطابق جنس کی تبدیلی کے بعد نام حسن شاہ رکھنے والی حرا کا کہنا ہے کہ جنس کی تبدیلی کا احساس چار ماہ سے ہورہا تھا، چہرے کے بال نمودار ہونے اور دیگر نفسیاستی مسائل پر ماہرین سے رجوع کیا جس پر سرجری کی گئی۔ کل کی حرا عثمان اب حسن شاہ بن چکا ہے۔ حسن کا کہنا ہے کہ قدرت کے اس معجزہ پر وہ بہت خوش ہے۔حرا عثمان 8 بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی اور اس کے دو بھائی تھے جو اب تین بھائی اور 7 بہنیں ہوچکی ہیں۔حسن کو اس نئی زندگی میں اعتماد کی بہت زیادہ ضرورت ہوگی یہ اعتماد اسے اپنے گھر سے ملےگا اور معاشرہ سے بھی۔

Comments are closed.