لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن ملنے والے شخص کی محبت میں گرفتار ہونے والی یہ 31سالہ لڑکی اب ایک ساتھ کتنے بچوں کی ماں بننےوالی ہے؟ ڈاکٹرز بھی حیران

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ لڑکی عنقریب تین بچوں کی ماں بننے والی ہے۔ میگن سمتھ نامی اس لڑکی کی لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن ایک شخص سے ملاقات ہوئی تھی۔

ڈیلی مرر کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران برطانوی شہر نوٹنگھم شائر سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ میگن سمتھ کی 41 سالہ کلیٹن وٹاکر سے آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر ملاقات ہوئی۔ دونوں ایک ہی شہر میں رہتے ہیں اور صرف ایک ہفتے میں ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے باعث اس جوڑے نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ 

لاک ڈاؤن میں ملنے والی یہ جوڑی اب تین بچوں کے والدین بننے والی ہے۔ تین بچوں کا جنم بہت ہی کم ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق 20 کروڑ جوڑوں میں سے کوئی ایک ہی ہوتا ہے جس کے گھر ایک ساتھ تین بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔

Comments are closed.