آج موسم کیسا رہے گا کہاں کہاں جم کے بادل برسیں گے لینڈسلاہیڈنگ اور برف باری سب لوگ ہوشیار ہو جائیں

این این ایس نیوز! جمعه کے روز پنجاب ،خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی بلوچستان ، بالائی سندھ ،خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ مری/ گلیات اور نتھیا گلی میں برفباری کا بھی امکان۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا،بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ بلوچستان :خضدار 07، نوکنڈی 03،دالبندین 02،پنجاب: ڈی جی خان 02،خیبر پختونخوا:دیر (اپر 06، لوئر 01)، سندھ: جیکب آباد04، گلگت بلتستان: استور میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جبکہ استور میں 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 07،گوپس ، کالام ،پاراچنار منفی 04، سکردومنفی 03، مالم جبہ ،بگروٹ اوراستور میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.