اس چیز کا ہفتے میں دو مرتبہ استعمال آپ کے بچوں کو موت کے قریب کر رہا 

این این ایس نیوز! چپس فاسٹ فوڈ اور ریسٹورنٹس کا اہم خا صہ ہیں چپس پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں انتہائی رغبت سے کھائے جاتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں ان کے متعلق ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے کہ آپ ان کو ہاتھ لگاتے ہوئے بھی دو بار سوچیں گے.ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے ”ہفتے میں دو بار فرائی کیے ہوئے آلو ، چپس وغیرہ کھانے سے آدمی کے موت کے منہ میں جانے کا خطرہ دو گنا بڑھ جاتا ہے.

“ ٹفٹس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 45سے 79سال عمر کے 4400لوگوں کی فرائی آلو کھانے کی عادت اور ان کی صحت پر ان کے اثرات کا 8سال تک معائنہ کیا. اس دوران شرکاءمیں سے 236کی موت واقع ہوئی.نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ جو آلو فرائی نہیں کیے ہوتے ان میں فائبر ، وٹامن اور مائیکرونیوٹرینٹ کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے اور انہیں کھانے سے موت کے خطرے میں بھی اضافہ نہیں ہوتا.ہمارا فیس بک پیج ضرور لائیک کریں

Comments are closed.