جتنی چینی لینی ہے لے لو پھر نہ بولنا بتایا نہیں چینی کی قیمت میں تاریخی کمی چینی کتنے کی ہوگئ جانیں

این این ایس نیوز! شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں کمی سے ریلیف ملا ہے تاہم حکومت باقی کھانے پینے کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات کرے۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران کچھ شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 11O روپے سے بھی تجاوز کر گئی تھی لیکن بروقت گنے کی کرشنگ اور مقامی چینی اوپن مارکیٹ میں آتے ہی چینی کی قیمت میں سے کمی آنا شروع ہو گئی۔

’چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے سے 23 روپے کی کمی‘
چئیرمین آل پاکستان ٹریڈرز ایسویشن اجمل بلوچ کا کہنا ہے چینی کی ہول سیل کی فی کلو اوسط قیمت 80 روپے تک پہنچ چکی ہے، پہلے چینی کی قیمت 110 روپے تک بھی گئی ہے، گنے کی کرشنگ جاری ہے ،،اس وقت سندھ اور پنجاب میں ایکس ملز ریٹ 78 روپے فی کلو ہے۔

چئیرمین آل پاکستان شوگر ملز ایسویشن اسکندر خان کا کہتے ہیں چینی کی قیمتوں میں کمی اور استحکام کے لیے حکومت گُڑ کی آڑ میں افغانستان چینی کی اسمگلنگ کو روکنے کے سخت اقدامات کرے

Comments are closed.