اپنی خوبصورت بیوی کو خوش کرنے کے لیے موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور پکڑا گیا۔حیران کن وجہ بتادی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہیروں کا ایک کاریگر بیوی کو خوش کرنے کے لیے موٹرسائیکل چور بن گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملزم کا نام بلونت چوہان بتایا گیا ہے جس کی بیوی اپنی بڑی بہن سے حسد کرتی تھی۔ اس کی بڑی بہن کی شادی ایک بلڈر کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے پاس بہت پیسہ تھا۔ وہ اپنے شوہر بلونت کو مجبور کرتی تھی کہ وہ بھی کچھ ایسا کرے تاکہ وہ اپنی بہن کی طرح پرتعیش زندگی گزار سکے۔ اپنی بیوی کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے بلونت چوہان نے موٹرسائیکلیں چوری کرنی شروع کر دیں۔ 

بلونت نے پولیس کو بتایا کہ ”میں ہیروں کے زیورات بنانے کا کاریگر تھا جہاں سے میں 15سے20ہزار روپے کماتا تھا۔ اس تنخواہ میں میں اپنی بیوی کو اس کی بہن جیسا لائف سٹائل نہیں دے سکتا تھا۔ وہ مسلسل مجھے طعنے دیتی اور مجبور کرتی رہتی تھی کہ میں کچھ ایسا کام کروں جس سے زیادہ پیسے آئیں۔ اس پر کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے میری نوکری بھی چلی گئی جس پر میں نے مجبور ہو کر موٹرسائیکلیں چوری کرنی شروع کر دیں۔ پولیس نے بلونت چوہان کے قبضے سے 30چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.