ثانیہ مرزا کون سی ویڈیوز شئیرکرنے پار سیخ پا جانیں

تازہ خبر 92! قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں . کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی نامور شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں وہیں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے .

.بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ’ذرا سوچیے کہ اس دنیا میں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں، خاص کر ہمارے اردگرد میں ایسے افراد موجود ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں’. قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘ان کے بارے میں سوچیے جو بھوک سے مر رہے ہیں، وہ ایک وقت کا کھانا تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اگر ان کو ایک وقت کا کھانا مل جاتا ہے تو وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں’.خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر متعدد ممالک میں لاک ڈائون لگا ہوا ہے.اس صورتحال میں گھروں مں موجود فنکار و دیگر معروف شخصیات سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ کھانے پینے اورپکانے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں.

Comments are closed.