چارسوسال پرانے گھر میں سےکھدائی کے دوران کیا نکلا

این این ایس نیوز! برطانیہ میں ایک مزدور کر 400سال قدیم گھر کی تعمیر و مرمت کے لیے بلایاگیا۔ جب مزدور گھر کے بالائی کمرے میں پہنچا تو ایسی چیز نظر آ گئی کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کمرے کی چھت پر 10سے زائد دیو قامت چھتے موجود تھے جن میں سے 2میں ہزاروں بھڑ موجود تھے۔ مزدور نے فوری طور پر مدد کے لیے پیسٹ کنٹرول کو بلالیا۔

مزدور کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیسٹ کنٹرولر شین جونز آ کر ان چھتوں کی پیمائش کرتا ہے اور حیران کن طور پر ان میں سے اکثر کا سائز3فٹ سے زیادہ تھا۔ شین جونز کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنی زندگی میں حشرات کے اتنے بڑے سائز کے چھتے نہیں دیکھے۔یہ آپس میں بھی جڑے ہوئے ہیں چنانچہ انہیں توڑے بغیر کمرے سے باہر لیجانا ممکن نہیں ہو گا۔“

Comments are closed.