آہندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا کہاں کہاں بارش کا امکان ہے کراچی اور لاہور والوں کے لیے خوشخبری

این این ایس نیوز !پیر کے روز ملک کے بیشتر بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔ اس دوران خطہ ٔ پوٹھوہار،بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان ، کشمیر اورشمالی بلوچستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع۔

منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا۔ اس دوران خطہ ٔ پوٹھوہار،بالائی /وسطی پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم : خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔
آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09 ، گوپس،سکردو منفی 06 ، ا ستور، بگروٹ منفی05، مالم جبہ منفی 04 اورقلات میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخواہ: پاراچنار13، بالاکوٹ 10، مالم جبہ08، کاکول06 ،پٹن 07، کالام05، دیر 04،سیدوشریف 03 کشمیر:، گڑھی دوپٹہ18، مظفر آباد( ایئر پورٹ 15،سٹی 10)،راولاکوٹ 09،کوٹلی 02، پنجاب : مری 05، گلگت بلتستان: استور،بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مالم جبہ میں 05 ،کالام 04اورمری میں01انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر 23 نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ 23 سے 25 نومبر تک جاری رہے گا۔ مغربی ہوائوں کے سسٹم کے سبب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگرعلاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش کے باعث شہر کا درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔

Comments are closed.