ناخن پر یہ نشان موجود ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں

این این ایس نیوز! ہمارے جسم میں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمیں کوئی بیماری تو نہیں ہے ان میں سے آںکھوں کا رنگ، ناخنوں کی ساخت وغیرہ ہے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر انسان ان چیزوں کی طرف دھیان رکھیں اور دیکھیں کہ ناخنوں کی شکلٓ میں کوئی تبدیلی تو نہیں آئی ۔ تو اس کے ذریعہ سے بروقت اپنی بیماری کے بارے میں جانا جا سکتا ہے اور اس کا بروقت علاج ممکن ہو سکتا ہے

بعض لوگوں کے ہاتھوں کے ناخن بہت موٹے اور بھدے ہو جاتے ہیں اور اطراف سے مڑ جاتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے ناخنوں کی اس بظاہر معمولی صورتحال کو ایسی خطرناک بیماری کی علامت قرار دے دیا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ میل آن لائن کے مطابق لنکیسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ناخنوں کا موٹا ہو جانا اور مڑ جانا دل کی خطرناک بیماری کی علامت ہے۔ ناخنوں کی یہ حالت زیادہ مقدار میں ریشے (Tissue)بننے کے باعث ہوتی ہے۔

لنکیسٹر یونیورسٹی کے شعبہ کلینیکل اناٹومی کے ڈائریکٹر ایڈم ٹیلر کا کہنا تھا کہ ”جب انسان کو دل کی بیماری لاحق ہوتی ہے تو اس کا دل انگلیوں کو آکسیجن کا حامل خون مناسب طور پر فراہم کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں انسان کا جسم ناخنوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش میں زیادہ ریشے پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے جس سے ناخن موٹے اور بے ڈھنگے ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ناخنوں کی ایسی حالت ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ جسمانی نشونما میں خرابی پیدا ہورہی ہے جس کی وجہ سے ٹشوز میں گڑ بڑ ہورہی ہے اور اس کےساتھ جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل رہی ۔ اس لئے اس کا بروقت علاج کرانا بے حد ضروری ہے تاکہ مستقبل میں پریشانی سے بچا جا سکے.

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *