19 سال پرانے جہاز کا ٹکٹ ملا اور پھر

این این ایس نیوز!امریکہ میں ایک شخص کو گھر میں پڑا 19سال پرانا ہوائی جہاز کا ٹکٹ مل گیاجس کا اس نے ایسا استعمال کر ڈالا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے جان واکر نے 1999ءمیں یہ ٹکٹ خریدا تھا

جسے وہ کہیں رکھ کر بھول گیا۔ گزشتہ دنوں اتنے عرصے بعد اس نے اپنے گھر کی مکمل صفائی کی تو اس کے بیڈ کے نیچے سے یہ ٹکٹ نکل آیا۔ کوئی اور ہوتا تو اسے فالتو سمجھ کر پھینک دیتا لیکن جان واکر اسے لے کر متعلقہ فضائی کمپنی کے پاس چلا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ یہ فضائی کمپنی 2002ءمیں ختم ہو چکی تھی، اس کے باوجود اس نے جان واکر کو اس پرانے ٹکٹ کے عوض 280پاﺅنڈ(تقریباً 44ہزار روپے) مالیت کا کا واﺅچر دے دیا، حالانکہ 1990ءمیں اس ٹکٹ کی قیمت اس سے کہیں کم تھی۔ اب جان واکر اس واﺅچر پرکسی بھی فضائی کمپنی کا اتنی مالیت کا ٹکٹ خرید سکتا ہے اور اس پر سفر کر سکتا ہے

Sharing is caring!

Comments are closed.