خاتون کو مزاخ‌کرنا مہنگا پڑ گیا پولیس حرکت میں‌آگئی

این این ایس نیوز! بعض لوگ سنجیدہ طبیعت کے نہیں‌ہوتے اور نہ ہی وہ کسی کا خیال رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی حرکتوں‌سے باقی لوگوں‌کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسا ہی گزشتہ دنوں ایک واقعہ پیش آیا جس میںایک خاتون کے مزاخ نے ایک کوچوان کی جان کو خطرے میں‌ڈالا

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر چارلسٹن نے ایک عجیب شرارت کی اس نے ڈائنو سار کا حلیہ بنایا اور روڈ پر جا کر اس نے گھوڑوں کو ڈرایا جس کے بعد گھوڑے بھدک اٹھے اور وہاں افراتفری پھیل گئی جس سے کوچوان کا بھی نقصان ہوا . اس کے ساتھ کوچوان بھی زخمی ہوا اور ساتھ میں‌دو سوار بھی زخمی بھی ہوا مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ نکول ویلز نامی خاتون چرچ سٹریٹ پر گھوڑوں کے سامنے آئی، جو دو بگھیوں کو کھینچ رہے تھے جن میں ڈیڑھ درجن کے قریب سیاح سوار تھے۔ جب گھوڑے خوفزدہ ہوکر بدکے تو انہیں قابو کرنے کی کوشش میں کوچوان نیچے گر گئے اور ایک کوچوان کے پیر کے اوپر سے بگھی کا پہیہ گزرگیا جس کے باعث اس کے پیر کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ بگھیوں میں سوار سیاح اس واقعے میں محفوظ رہے۔
خاتون کو اس وقت پولیس کا سامنا ہے اور کوچوان کا کہنا ہے کہ وہ اس کے‌خلاف عدالت میں‌جائے گا

Sharing is caring!

Comments are closed.