شعیب ملک ثانیہ مرزا سے کس بات کا شکوہ سب سے زیادہ کرتے ہیں ؟معروف ٹینس سٹار نے سالوں بعد اہم راز سے پردہ اٹھادیا

این این ایس نیوز:مشہور انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر وہ ٹینس کھلاڑی نہیں ہوتیں تو ڈاکٹر ہوتی لیکن وہ جب کھیلنا چھوڑ دیں گی تو انٹرئیر ڈیزائنر بننا پسند کریں گی. ایک بھارتی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کے ساتھ ان کا رشتہ باہمی احترام پر مبنی ہے، جس سے تعلقات جاری ہیں.

تاہم ہم جیسی شخصیتوں کے لئےبھی عام لوگوں کی طرح ہی مسائل ہوتے ہیں. ہر جوڑے کی زندگی میں اتار چڑھا ہوتا ہے. ثانیہ مرزا نے کہا کہ اگر آپ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں تو یہ ہی کسی رشتے میں سب سے بہتر چیز ہوتی ہے.کھانا بنانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ انھیں بالکل بھی کھانا بنانا نہیں آتا، البتہ کھانے سے محبت بہت ہے. اس بات سے سب سے زیادہ شکایت ان کےشوہر شعیب ملک کو ہے. انہوں نے بتایا کہ شادی کے 7 سال میں شوہر کے لئے اب تک وہ صرف چائے ہی بنا پائی ہیں.اس سوال پر کہ ان کی زندگی پر اگر فلم بنائی جاتی ہے تو کیا وہ اس کا حصہ بننا پسند کریں گی کا جواب دیتے ہوئے ثانیہ نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا، میں کیمرہ فرینڈلی نہیں ہوں. انٹرویوز دینے میں بہتر محسوس کرتی ہوں. اداکاری میرے لئے کچھ مشکل ہو گی.

Sharing is caring!

Comments are closed.