پاکستان کے ہر دل عزیز رہنما کی پیاری تصویر

این این ایس نیوز :کیا آپ جانتے ہیں‌کہ یہ بچہ کون ہے اور مستقبل میں‌پاکستان کے کس عہدے پر یہ رہا . جی جناب یہ کوئی اور نہیں‌پاکستان سے سب سے مشہور اور اب پاکستانیوں کے دلوں‌میں‌رہنے والا پاکستان کا سپہ سالار جنرل ضیاء الحق ہے . یہ تصویر ان کی تب لی گئی جب ان کی عمر صرف پانچ سال تھی

انہوں نے دہلی میں‌ تعلیم حاصل کی۔ انیس سو سینتالیس میں پاکستان وجود میں آنے سے قبل ضیاء الحق نے بطور برطانوی فوجی افسر جنگ عظیم دوم میں بھی حصہ لیا۔پاکستان بننے کے بعد انہوں نے پاک فوج کو ترجیح دی جس کے بعد انہوں نے انیس سو پینسٹھ اور اکہتر میں پاک بھارت جنگ میں بھی حصہ لیا، تاہم انیس سو ستتر میں ضیاء الحق نے ملک میں مارشل لاء نافذ کیا اور ملک کے چھٹے صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

صدارتی حلف اٹھانے کےبعد انیس سو اٹھتر میں روس کیخلاف سرد جنگ میں انہوں نے کلیدی کردار نبھایا۔ ضیاء الحق کا شمار پاکستان پر طویل ترین مدت تک حکومت کرنے والے سربراہوں میں ہوتا ہے۔ ان کی موت جہاز کری ش ہونے کے باعث سترہ اگست انیس سو اٹھتر میں ہوئی۔ اپنی موت تک وہ صدر مملکت کے عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.