پاکستان کے پانچ مشہور ایئرہوسٹسٹ اداکار

این این ایس نیوز: پاکستان کی مشہور و معروف شوبز شخصیات اپنے شعبے میں ایک خاص پہچان رکھتی ہیں۔ متعدد شوبز اداکار ایسے ہیں جو شوبز کا حصہ تو ہیں ہی لیکن ساتھ ہی دوسری فیلڈ سے بھی وابستہ ہیں۔

آج کی اس خبر میں ہم آپ کو 5 ایسے اداکار و گلوکار کے بارے میں بتائیں گے جو اپنے فن کے ساتھ ساتھ پائلیٹ اور ائیر ہوسٹس کی نوکری بھی سر انجام دے رہے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز پاکستان کی سینئر اداکارہ کا درجہ رکھتی ہیں۔ اداکارہ کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے اور ان کی عمر 50 برس ہے۔ 2014 میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بتایا تھا کہ ان کے والد پاکستان ائیر فورس میں پائلیٹ تھے اور شگفتہ اعجاز ائیر ہوسٹس تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ انہیں اداکارہ ندا یاسر کے والد کاظم پاشا نے شوبز انڈسٹری میں متعارف کروایا تھی۔

اداکارہ مشی خان پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جان مان نام ہیں۔ ڈرامہ سیریل عروسہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مشی خان کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ مشی خان کی پیدائیش 1971 کو پشاور میں ہوئی، لیکن انہوں نے اپنی اعلیٰ تعیلم لاہور سے حاصل کی۔ اداکارہ نے شوبز کے ساتھ ساتھ سن 2000 میں بطور فلائٹ انڈیپنڈت پانچ سال تک نوکری کی۔

پاکستانی ڈراموں میں ماؤں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شاہین خان کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔ شاہین خان شوبز میں آنے سے قبل سعودی ائیر لائن میں کئی سالوں تک ائیر ہوسٹس کے فرائض انجام دے چکی ہیں

ہما خواجہ پاکستان کی مشہور پاپ گلوکارہ ہیں جنہیں سن 1990 میں ان کی مقبول ہونے والی البم لاج سے شہرت حاصل ہوئی۔ گلوکارہ ہما خان شعبے کے اعتبار سے ایک ائیر ہوسٹس ہیں اور اس وقت بھی وہ دبئی ائیر لائن میں ہوسٹس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ سنم جنگ کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔ معروف وی جے سنم جنگ نے بی اے اور ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی ہے اور ان کے شوہر سید قصام جعفری ایک پائلیٹ ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *