نوجوان اسکول ٹیچر اور پانچ بچے

این این ایس نیوز!اساتذہ اپنے شاگردوں کے لئے والدین کی جگہ پر ہوتے ہیں، لیکن افسوس کہ اس مقدس پیشے میں بھی کچھ ایسے شیطاں گھس جاتے ہیں کہ جو اپنے روحانی بچوں کو ہی اپنی ہوس کا سامان بنالیتے ہیں۔ یہ ایسے بدبخت ہیں جو خود بھی رسوا ہوتے ہیں اور اپنے پیشے کے وقار کو بھی داغدار کر جاتے ہیں۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسے ہی شرمناک واقعے کا انکشاف برطانیہ میں سامنے آیا ہے جہاں 27 سالہ خاتون ٹیچر ٹریسی ملر ایک عرصے سے اپنے پانچ شاگردوں کو اپنی برہنا تصاویر بھیج رہی تھی۔ ویسٹ ورجینیا کے لوگان ہائی سکول کی انتظامیہ کو اس بارے میںکچھ اطلاعات موصول ہوئیں تو تحقیقات شروع کی گئیں، لیکن اسی دوران ایک طالبعلم خود ہی انتظامیہ کے پاس پہنچ گیا اور انہیں وہ تمام تصاویر دکھائیں جو ٹیچر ٹریسی ملر نے اسے بھیجی تھیں۔ایک طالبعلم کے سامنے آنے کے بعد مزید چار ایسے طالبعلم سامنے آگئے جنہیں ٹریسی اپنی برہنہ تصاویر بھیج رہی تھی۔ یہ انکشافات سامنے آنے کے بعد ٹریسی کو ملازمت سے معطل کردیا گیا جبکہ پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔
ٹریسی نے رواں سال جنوری کے مہینے میں سکول میں ہیلتھ انسٹرکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دینا شروع کئے تھے۔ لوگان پولیس سے تعلق رکھنے والے سارجنٹ نک بوتھ نے والدین کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور اگر انہیں کوئی مشکوک بات نظر آئے تو فوری طور پر پولیس کو بتائیں۔ انہوں نے طالبعلموں سے بھی اپیل کی کہ اگر کسی اور کو ٹیچر ٹریسی ملر کی جانب سے کوئی تصویر موصول ہوئی ہے تو وہ پولیس کو اطلاع دے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سال رواں کے آغاز میں ایک اور برطانوی خاتون ٹیچر الینر ولسن کو فضائی سفر کے دوران اپنے ایک شاگرد کے ساتھ جہاز کے ٹوائلٹ میں قابل اعتراض حرکات کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح لندن کے ایک سکول کی ٹیچر سارہ بارٹن کو بھی ایک طالبعلم کے ساتھ جسمانیتعلقات رکھنے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *