عامل کا اپنی بیٹی کے ساتھ انوکھا عمل

این این ایس نیوز!جعلی عاملوں کی شیطاں صفت چالوں کا نشانہ ان کے سادہ لوح ماننے والے تو بنتے رہتے ہیں لیکن زمبابوے میں ایک جعلی عامل ایساکیابن گیا کہ اپنی ہی نوعمر بیٹی کو بیوی قرار دے کر دو سال تک اس کی عصمتدری کرتا رہا، جس کے نتیجے میں کمسن لڑکی دو

بچوں کی ماں بن گئی. ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق 65سالہ جعلی عامل کیلین مویو نے اپنی اہلیہ کی وفات کے بعد اپنی 14 سالہ بیٹی سے خفیہ شادی کر لی اور اسے جنسیہوس کا نشانہ بنانا شروع کردیا.

پم زنگ وانے ضلع کے گاﺅں بیضہا سے تعلق رکھنے والے اس شیطاں صفت شخص کی زیادتیکے نتیجے میں لڑکی کے ہاں دو بچوں نے جنم لیا. بدبخت شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ نے مرنے سے پہلے اس سے وعدہ لیا تھا کہ وہ اپنے خاندان میں سے ہی کسی لڑکی کو اپنی دوسری بیوی بنائے گا، اور اسے اس مقصد کے لئے اپنی بیٹی ہی سب سے زیادہ موزوں نظر آئی. بیچاری لڑکی طویل عرصے تک اپنے حیواں صفت والد کی زیادتی کا نشانہ بنتی رہی لیکن بالآخراس سے تنگ آکر گھر سے فرار ہوگئی. اس کے بچوں کی عمر تین اور چار سال ہے، جنہیں حفاظی نقطہ نظر سے ایک سرکاری مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی و نفسیاتی علاج بھی جاری ہے .
..

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *