پھٹکری کے 10ایسے فوائد کہ آپ اسے سونے کے بھائو بھی خرید لیں گے

این این ایس نیوز!پھٹکڑی کو پانی صاف کرنے  اور جراثیم سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسکا استعمال صحت اور خوبصورتی کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے۔جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے پھٹکری کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو گیلا کر کے آہستہ آہستہ اپنے چہرے پر رگڑیں کچھ دیر بعد عرق گلاب سے چہرے کو دھو لیں

،اسکے بعد موسچرائزرکا استعمال کریں۔ آہستہ آہستہ چہرے سے جھریاں غائب ہو جائیں گی ۔ سر میں خشکی ہونے کی صورت میں شیمپو کے ساتھ ایک چٹکی پھٹکری اور نمک شامل کر کے سر دھو لیں خشکی ختم ہو جائے گی۔ پھٹکری کو خالی پیالی میں اتنا گرم کریں کہ وہ پگھل کے فوم کی شکل میں آ جائے، ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں ناریل کا تیل ملا کے پھٹی ایڑیوں پر لگائیں ۔ یہ نسخہ پھٹی ایڑیوں کو فوری آرام پہنچاتا ہے ۔ جن افراد کو زیادہ پسینہ آتا ہو اور وہ اس سے بہت پریشان ہوں، ایسے افراد صرف نہاتے وقت پانی کی بالٹی میں پھٹکری ڈال کے اس پانی سے نہائیں پسینہ نہیں آئے گا۔ نکسیر پھوٹنے کے مریض پھٹکڑی کوپانی میں حل کے کے اس کے قطرے ناک میں ٹپکائیں، جلد آرام آ جائے گا۔ پھٹکری جلاکر راکھ بناکراسمیں ایک انڈہ کی سفیدی ملاکر مساج کرنے سے ہر قسم کی خارش میں آرام آجاتاہے۔ ایک ماشہ پھٹکڑی کا پاؤڈر صبح و شام ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے کھانسی دور ہو تی ہی اور دمہ کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔ ایک ماشہ پھٹکڑی کو پاؤ بھر گرم پانی میں گھول کر دن میں دو بار زخموں کو دھونے سے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *