سرسوں کے تیل سے دانت کے کیڑے کا علاج

این این ایس نیوز!دانتوں میں کیڑا لگنا اور کیویٹیز ہونا دنیا بھر میں منہ کے امراض میں سے ایک عام مرض ہے . بچوں اور بوڑھوں میں یہ مسائل زیادہ پائے جاتے ہیں . کیویٹیز دانتوں میں درد اور دانت ٹوٹنے کا سبب بھی بنتی ہیں . عام طور پر بیکٹیریل انفیکشن ، منرلز کی کمی اور دانتوں کی ٹشوز کا کمزور پڑجانا اسکی وجوہات ہیں .

کیویٹیز سے بچنے کے لیے دانتوں کی حفاظت بے حد ضروری ہے .
دانتوں کے مسائل بشمول کیویٹیز سے بچنے کے لیے لونگ سب سے زیادہ فائدہ مند ہے . یہ اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی انفلامیٹری اور اینیلجیسک خصوصیات کے باعث درد میں آرام اور کیویٹیز کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دیتی ہے . کیویٹیز کے حل کے لیے نمک بھی ایک بہترین حل ہے . یہ اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی باعث درد اور ورم کو کم کرتا ہے اور منہ میں بیکٹیریا اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکتا ہے . دانتوں میں کیڑا لگنے سے بچانے کے لیے لہسن کے استعمال کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے . یہ درد میں آرام کے ساتھ ساتھ دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کے لیے بھی موثر ہے . اسکے علاوہ آدھا چمچ ہلدی پاؤڈر کو سرسوں کے تیل میں مکس کر کے دانتوں اور مسوڑھوں پر مساج سے دانتوں کے مسائل سے بچا جا سکتا ہے .

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *