اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔!! پاکستانی صحافت کا قابلِ فخر نام۔۔۔۔۔ معروف صحافی اس دنیا سے چل بسے

این این ایس نیوز!نجی ٹی وی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی ریاض شاکر وفات پا گئے۔ لاہور پریس کلب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر اور روزنامہ jangکے کورٹ رپورٹر ریاض شاکر وفات پا گئے،مرحوم کی نماز جنازہ

آج شام ساڑھے چار بجے جنازہ گاہ میانی صاحب قبرستان چوبرجی میں ادا کی جائے گی۔ ریاض شاکر پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث گزشتہ 4 دنوں سے لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ ریاض شاکر گزشتہ 32 برس سے jangگروپ کے ساتھ وابستہ تھے اور کورٹ رپورٹنگ میں مہارت رکھتے تھے۔ صحافتی حلقوں نے سینئر صحافی ریاض شاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ ان کے والد صاحب کارٹونسٹ تھے جس کی وجہ سے وہ شوقیہ طور پر کارٹون وغیرہ بھی بنایا کرتے تھے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل جیو نیوز کے رپورٹر حنیف زئی بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *